منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، وزیر اعلی سندھ کی آئی جی کو لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کی ہدایت، عوام سے بھی بڑی اپیل کر دی

datetime 27  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، چیف سیکرٹری سید ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے بریگیڈیئر سمیع شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 440 ہوگئی ہے، ان میں 151 سکھر فیزون، 114 سکھر فیز2 اور7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین ہیں۔وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو لاک ڈائون کو سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام لاک ڈائون اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں، عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں، خاندان اور صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، یہ فیصلہ عوا م کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…