پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ، صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 123 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2 نئے کیسز اپر دیر سے سامنے آئے ہیں
خیبرپختونخوا میں10 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 704 ہوگئی۔کے پی کے میں 170 کیسز کا رزلٹ نیگٹیو آیا ہے، جبکہ 401 کیسز کا رزلٹ آنا باقی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ابھی تک 3 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔