ہاں! ہم نے پاکستان کے شہر کراچی میں وارداتیں کیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ دہشت گردوں نے ایم کیو ایم کے بارے بھی بڑا اعتراف کر لیا

26  مارچ‬‮  2020

کراچی(این این آئی) سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ دہشت گردوں نے شہر قائد میں کی جانے والی وارداتوں کا اعتراف کیاہے۔جمعرات کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی،

جس میں ایم کیو ایم لندن کے کارکن اور را کے مبینہ ایجنٹس شاہد شوٹر، ماجد اور عادل انصاری کے اعترافی بیانات شامل تھے۔پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں گرفتار ہونے والے ملزمان نے کراچی میں دہشت گردی کے منصوبے اور کی جانے والی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم لندن کا گروپ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتا ہے، محمود صدیقی نامی شخص کو بھارتی ایجنسی ماہانہ رقم فراہم کرتی ہے پھر یہ رقم کراچی میں موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو بھیجی جاتی ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہیں ہر ماہ محمود صدیقی سے رقم ملتی تھی۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی(جے آئی ٹی)ضروری ہے کیونکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے گرفتار ملزمان کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…