ہماری انڈسٹری کو کم از کم ایک سال کے لئے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی گئی

25  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ٹریڈ کی بقا کے لئے حکومت بیل آئوٹ پیکج دے۔ بدھ کو چیئرمین ہوپ محمد شاہد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا معاشی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

شاہد رفیق نے کہاکہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ حج و عمرہ آرگنائزرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ چیئر مین ہوپ نے کہاکہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی یہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، ٹور ٹریول ٹریڈ سے منسلک لوگ اپنے افس بند کرنے پر مجبور ہیں۔ چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے کہاکہ اب ہم ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکتے، ٹریڈ کی بقا کے لئے حکومت بیل آوٹ پیکج دے۔ ہوپ نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ و دیگر مراعات کا اعلان کرکے تباہ ہونے سے بچائیں، حکومت ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب کا ریلیف پیکج اور تعمیراتی انڈسٹری کو ٹیکس سے استثنیٰ دے رہی ہے۔ہوپ نے کہاکہ ہماری انڈسٹری کو کم از کم ایک سال کے لئے ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے، حوصلے بلند رکھیں قیادت کے اہل ہونے کا امتحان ایسی غیر یقینی کی صورتحال میں ہوتا ہے، ہمیں آپکی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ چیئر مین ہوپ نے کہاکہ آپ کی رہنمائی میں ملکی معیشت اور نظام بہتری کی جانب گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…