اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے اہم شہر مردان کے علاقہ منگا میں مزید 39افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ، صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا کے مطابق علاقے میں 46افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے 39 کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔یاد رہے کہ مردان کی تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے متاثرہ شخص کی ہلاکت ہوئی تھی۔ مردان کا رہائشی عمرہ سے واپس آیا تھا ، کرونا کی علامات ہونے کے باوجود وہ گھر
چلا گیا اور اہل علاقہ کو خیرات پر بلا کر دعوت عام کی ، کچھ دن بعد وہ شخص انتقال کر گیا لیکن جن کو دعوت پر بلایا تھا ان میں سے اکثریت کرونا وائرس کا شکار ہوگئی۔مذکورہ شخص کی ہلاکت کے بعد پوری یونین کونسل سیل کردی گئی اور تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ شروع ہوگئے تھےتیمورخان جھگڑا نے کہا کہ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم اپنے گھروں کے اندر رہیں۔