عمران خان چھٹی پرچلے جائیں ،وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

24  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ چھٹی پر چلے جائیں۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ کورونا جیسی جان لیوا وبا سے نمٹنے کے معاملے پر بھی وزیراعظم صاحب کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ میں بطور سیاسی کارکن وزیراعظم کو نااہل کرنے یا غیر قانونی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہوں،

خان صاحب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ چھٹی پر جائیں تاکہ ادارے آزادانہ اپنا کام کر سکیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت نے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے مخالفت کی۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب آپ نے لاک ڈائون سے انکار کیا اگلے دن چاروں صوبوں اور سلامتی کے اداروں نے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم صاحب پورا ملک آپ کے تدبر اور فیصلوں کا منہ چڑا رہا ہے، وزیراعظم صاحب آپ کو غریبوں کا احساس ہوگا، آپ بہت اچھے ہیں مگر آپ فیصلے نہیں کر پا رہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے آپ کچھ دن چھٹی پر چلے جائیں، قوم سے بھی اپیل ہے کہ دنیا نے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں وہ اختیار کی جائیں ۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ہم سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ممالک بھی احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے بڑے بحران سے دوچار ہیں، گھروں میں رہ کر ہی ہم اس وبا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، ہمارا اللہ پر ایمان ہے اور وہی خدا ہمیں احتیاط کا حکم دیتا ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ موت برحق ہے مگر احتیاط نہ کر کے وبا کو دعوت دینا خودکشی ہے جو حرام ہے، عوام گھروں میں رہیں تاکہ ہم جلد از جلد اس وبا سے نکل پائیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اس بحران کے دوران مخیر حضرات بھی غریبوں اور مستحقین کا خیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…