بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

لاک ڈائون کے باعث گھروں میں محصور لوگوں کا بیماریوں سے نجات کیلئے توبہ استغفار کا ورد، بڑی تعداد پنجگانہ نماز کیساتھ2رکعت نوافل توبہ ،نوافل مغفرت، نوافل نجات،نوافل رحمت پڑھنے لگی

datetime 24  مارچ‬‮  2020 |

سرگودھا(این این آئی)ملک بھر میں لاک ڈائون کے باعث تین روز سے گھروں میں محصور لوگوں نے اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں اور کورونا وائرس سمیت بیماریوں سے نجات کے لئے توبہ استغفار کا ورد شروع کر دیا اور رات بھر سے جاری بارش کو اللہ کی رحمت اور وبائی امراض سے نجات قرار دے دیا۔

ٹی وی چینلز کو چاہئے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ اس موقع پر عوام اللہ کی طرف رجوع کریں نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ‘توبہ واستغفار کریں‘قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں اور احادیث مبارکہ کا مطالعہ کریں،ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں مزید 14 روز کے اضافہ کے فیصلہ پر لوگ تیسرے روز بھی اپنے اپنے گھروں میں محصور رہے اور اللہ تعالی کی طرف سے وفقہ وقفہ سے رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اس لاک ڈاون کے باعث مساجد میں رش کم اور لوگوں کے گھروں میں محصور ہو کر عبادات کا سلسلہ شروع ہو گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد پنجگانہ نماز کے ساتھ دورکعت نوافل توبہ ،نوافل مغفرت، نوافل نجات،نوافل رحمت پڑھتے ہوئے توبہ استغفار میں مشغول ہو گیاورتوبہ استغفار کی تسبیحات کر کے کروناوائرس سے نجات اور اس وباء سمیت دیگرامراض میں مبتلاافراد کی صحت اوراپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگے اور رات بھر جاری بارش کو اللہ تعالی کی طرف سے باران رحمت اور وبائی امراض سے نجات قرار دیتے ہوئے اظہار مسرت کرتے رہے۔بدقسمتی سے چند ٹی وی چینل لوگوں کو اس موقع پر بھی نفسیاتی ماہرین سے رجوع کرنے کا کہہ رہے ہیں جبکہ یہ موقع اللہ کی طرف رجوع کرنے کا ‘توبہ استغفار کرنے اور زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کا ہے اس کے علاوہ احادیث مبارکہ کا مطالعہ کیا جائے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…