لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہفتے تک نزلہ ، بخار اور زکام کی صورت میں ہسپتال جانے کا مشورہ ۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کی طبعیت زیادہ خراب ہو تو ایک ہفتے کیلئے خود کرقرنطینہ میں رکھے پھر بھی اگر طبعیت ٹھیک نہیں ہوتی تو پھر ڈاکٹرزسے رابطہ کرے ۔ معمولی سے نزلہ زکام کی شکایت لے کر ہسپتال آنے سے ہسپتال کی صورتحال بگڑر ہی ہے ۔ مریضوں کے رش میں کہیں گنا زیادہ اضافہ ہورہا ہے ۔ ہر دوسرا
شخص اس غلطی فہمی کا شکار ہے کہ نزلہ ، زکام ، کھانسی کی معمولی شکایت کی وجہ اس شک ہے کہ وہ کہیں کرونا وائرس کا شکار تو نہیں ہو گیااور وہ دوڑ کر ہسپتال پہنچ جاتاہے ۔ ان صورتحال میں طبی ماہرین نے عوام کوانتباہ کیا کہ بڑی تعداد ہسپتالوں کا رخ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے ۔ اگر کسی شخص کو نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کا مسئلہ ہے تو اسے خود کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ کر لینا چاہیئے۔اگر مسئلے برقرار رہے تو وہ اس صورت میں ہسپتال کا رخ کرے ۔