اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز ڈاکٹر طاہرشمسی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کو پیسیو امیونائزیشن کے طریقہ علاج کی تجویزدی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس طریقہ کار کے تحت کورونا کے مریض میں
کورونا سے صحتیاب ہونے والے شخص کا پلازمہ داخل کیا جاتا ہے،یہ طریقہ کارڈیڑھ سوسال سے رائج ہے۔ڈاکٹر شمسی نے کہا کہ تجویز پرعملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم حکومت کوفیصلہ کرنے میں ایک دودن لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرتجویز کردہ طریقہ علاج پرعمل کیا گیا توہم اپنے پیاروں کی زندگیاں بچاسکیں گے۔