جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

کرونا وائرس کا مریض سب سے آنکھ بچا کر آزاد کشمیر پہنچ گیا، انٹری پوائنٹ پر سکریننگ سسٹم بھی فیل ہوگیا، متاثرہ شخص کے گھر والوں نے ہی اسے گرفتار کر ا دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کا ایک مریض اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ سے چھپ کر آزاد پتن پہنچ گیا۔ آزاد کشمیر حکومت کے کرونا وائرس کی روک تھام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹس پر کرونا سکریننگ اور جانچ پڑتال کرنے والے عملے کی ناقص کارکردگی سامنے آ گئی۔

کرونا کا مریض سب اہتمام کے باوجود نہ صرف آزاد کشمیر میں داخل ہو ا بلکہ اپنے گھر پہنچ گیا، گھر پہنچ کر اس شخص نے اپنے گھر والوں کو کرونا سے متاثر ہونے کا بتایا تو گھر والے خوفزدہ ہو گئے اور گھر سے بھاگ گئے اس پر تیمور نامی یہ شخص بھی قریبی جنگل کی طرف نکل گیا اور وہاں جا کر چھپ گیا، اس کے گھر والوں نے باغ پولیس کو اطلاع دی، جس پر سب انسپکٹر اصغرنفری کے ہمراہ اس شخص کے پیچھے گئے اور اسے گرفتار کرکے باغ قرنطینہ سینٹر میں پہنچا دیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص کے دوبارہ خون کے نمونے لے کر اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر ندیم نے چوبیس گھنٹوں میں دو نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ نے اسسٹنٹ فوکل پرسن کرونا انیس گردیزی کے ہمراہ ٹیم آدھے گھنٹے کے اندر مشتبہ شخص تک پہنچائی لیکن ٹیم اسے پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی کیونکہ تیمور نامی شخص ان سے تعاون کرنے سے انکاری تھا، جس پر انہیں پولیس کی مدد حاصل کرنا پڑی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…