منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا، گٹھیا کی دوائیں غائب

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سرجیکل ماسکس، سینیٹائزرز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا اور گٹھیا کے امراض کی دوائیں بھی غائب ہوگئیں۔شہریوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ان دوائوں کو اسٹاک کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز نے ملیریا اور گٹھیا کی دوائوں کو سیل کر دیا ہے۔فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے شاید ایسا ضرورت پڑنے پر حکومت کے زیرِ انتظام اسے استعمال میں لانے کے لیے کیا گیا ۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف کلوروکوئن chloroquine اور ریمڈیسیور remdesivir جلد مارکیٹ میں موجود ہوں گی۔دو روز پہلے ایک نیوزبریفنگ میں صدر ٹرمپ کاکہنا تھاکہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں، ایف ڈی اے نے ان دوائوں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دیدی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…