اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف و بحالی کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کو تابوت میں رکھ کر دفنایا جائے۔جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے
کہ غسل اور تدفین کرنے والے افراد ماسک، دستانے اور دیگر ضروری اشیاء کا استعمال کریں اور استعمال ہونی والی اشیاء کو فوری تلف کر دیا جائے اور ہلاک ہونے و الے کو تابوت سے دیکھنے کی اجازت صرف قریبی رشتہ داروں کو ہو گی ۔