منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے رابطہ

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پریس ریلیز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے رابطہ ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے فون پر رابطہ کیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے علماء و مشائخ کے فعال کردار ادا کرنے پر

شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرونا وائرس پر باہمی اتحاد سے ہی قابو پائیں گے۔ چین سے ملنے والی معلومات کے تناظر میں آئندہ لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ علماء و مشائخ نے عوام کی رہنمائی کیلئے انتہائی فعال کردار ادا کیا ہے اور مزید ادا کرنا ہوگا۔صدر مملکت نے مساجد میں نماز اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات فرش پر ادا کرنے کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان علماء کونسل اور دیگر تنظیموں کی کوششیںمثبت ہیں، علماء و مشائخ ، عوام الناس کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی میں مدد کریں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت سے گفتگو میں کہا کہ علماء و مشائخ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کر رہے ہیں ۔ملک بھر کی مساجد میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل ہو رہا ہے ، حکومت کی مشاورت سے مدارس کو بند کر دیا گیا ہے ۔ کرونا ایسی وباکے خاتمے کے لیے ہمیں ہر قسم کے اختلافات سے بالا تر ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔دریں اثناء چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل ہورہا ہے جمعۃ المبارک کے اجتماعات احتیاطی تدابیر اور وزارت صحت کی

ہدایات کی روشنی میں منظم کیے جائیں گے۔ مساجد بند کرنے کی افواہیں پھیلا کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ کرونا وائرس کی صورتحال پر حکومت اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ رابطے میں ہیں۔ کرونا وبا کے خاتمے کے لیے تمام پاکستانی شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علماء و مشائخ باہمی رابطہ میں ہیں۔ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق مساجد میں نماز جمعۃ المبارک کے

اجتماعات کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ مساجد کو بند کرنے کی افواہیں پھیلانے والے ملک میں انتشار چاہتے ہیں ۔ کرونا وائرس کا مقابلہ باہمی اتحاد سے کرنا ہے۔ عوام الناس کو رجوع الی اللہ کرنا ہے۔ احتیاطی تدابیر تو کل علی اللہ کے خلاف نہیں ہیں۔ جمعۃ المبارک میں خطبات مختصر ہوںگے اور عوام کی آسانی کے لیے مساجد کے صحن میں نماز وں کا اہتمام کیا جائے گا۔ صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائےگااورہر نماز کی

ادائیگی سے قبل سرف یا صابن سے فرش کو دھونے کی تلقین کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے آئیں اور نماز کے بعد کی سنتیں بھی گھر میں ادا کریں، عوام الناس سےوزارت صحت کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر مکمل عمل کی تلقین کی جائے۔انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ نے ملک بھر میں عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مریض ، بزرگ حضرات مساجد کے بجائے اگر گھر میں

نماز ادا کریں تو بہتر ہو گا۔مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی مکمل صفائی کا خیال رکھا جارہا ہے۔ اس ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلیے منبر و محراب اپنا کردار نہایت ذمہ داری کے ساتھ ادا کررہے ہیں۔پاکستان علماء کونسل ،وفاق المساجد و المدارس پاکستان کے تحت مساجد میں صابن ، سینی ٹائزر اور صفائی کی دیگر اشیائے ضروریہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں

حصہ لیں اور عوامی مقامات بالخصوص مساجد میں صفائی سے متعلق اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کی اس مہم میں پاکستان علماء کونسل کے معاون بنیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اس ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے اور کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو عزم و ہمت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ افواہیں پھیلانے والوں پر نظر رکھیںاور بغیر تحقیق کے کسی خبر کو نہ پھیلائیں۔ پوری قوم رجوع الی اللہ کرے، استغفار ، آیت کریمہ ، سورۃ فاتحہ و خلاص کا ذکر ہر جگہ پر کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…