جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا ناصر مدنی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالم دین علامہ ناصر مدنی کو گزشتہ روز کچھ افراد نے پروگرام کیلئے بلا کر اغواء کر کے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ واقعہ کا نوٹس وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لیتے ملزمان کو گردفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ تاہم مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے

ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں مولانانا صر مدنی کا اپنے اوپر ہونےوالے تشدد سے متعلق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایک آدمی نے انہیں واٹس اپ پہ فون کیا اور کہا کہ میں آپ کا چاہنے والا ہوں اور میں چاہتا ہوںکہ آپ میرے ساتھ میرے ہوٹل میں پروگرام کریں ۔ جس پرانہوں نے جواب دیا کہ پابندی لگی ہے اس لیے نہیں آ سکتا جس پر اس شخص نے کہا دعا ہی کر جائیں کیونکہ میری والدہ کی بڑی خواہش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں کھاریاں چلا گیا وہاں سے ایک اور دوست مجھے اپنے ڈیرے پرلے گیا، جہاں ہم دس پندرہ منٹ بیٹھے ہی تھے کہ بہت سے مسلح افراد آ گئے جنہوں نے ہم پر اسلحہ تان لیا اور مجھے الگ کمرے میں لے گئے جبکہ میری دونوں ملازموں کو بھی الگ الگ کمروں میں رکھا۔ مسلح افراد نے نے سب سے پہلے انکے کپڑے اتروائے اور پھر ویڈیو بنانا شروع کردی۔ جس کے بعد انہوں نے مجھے پائپ سے پیٹنا شروع کر دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک شخص آیا اور اس نے مجھے کہا کہ اپنے سوشل میڈیا ایڈمن کو کال کرو اور اس سے سارے پاسورڈ لو۔اس طرح انہوں نے میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ لے لیے، ان کا کسی سے رابطہ تھا جو کچھ وہ مانگتا وہ میرے سے پوچھتے جاتے تھے ۔ناصر مدنی کا مزید بتانا تھا کہ مسلح افراد نے انکے سارے کپڑے اتروائے ہوئے تھے، انہوں نے ان سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے جس کی تحریر انہیں نہیں پڑھنے دی گئی ، انہوں نے کیمرے کے سامنے کہلوایا کہ ناصر مدنی نے کسی کے ساتھ زیادتی کی ہے اس لیے انہیں مارا گیا ہے۔ناصر مدنی نے پولیس اور ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےاور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…