منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

علماء کرام و مذہبی رہنمائوں کی جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کی حمایت ، اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)مختلف مکتبہ فکر کے ممتاز علماء کرام و دینی رہنماؤں نے جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کی تائید اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے ڈرنے کے بجائے اللہ سے ڈریں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ طہارت اور اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کر کے اللہ سے رجوع اور معافی مانگیں۔ جمعہ 20 مارچ کو یوم دعا رجوع الی اللہ منایا جائے گا،

علماء کرام منبر و محراب کے پلیٹ فارم سے قوم کی رہنمائی، احتیاطی تدابیر کی ہدایت اور دین اسلام سے جڑنے کی ترغیب دیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز علماء کرام دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، جامعہ ستاریہ کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد سلفی، اسلامی تحریک کے علامہ ناظر عباس تقوی نے صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جماعت اسلامی کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے رجوع الی اللہ مہم کے حوالے سے ان تک امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا پیغام پہنچایا، جنہوں نے اپنے تعاون اور جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کی حمایت کا اعلان کیا۔ جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید الاخوان، مفتی آفتاب ملک اور سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ، پروفیسر غلام عباس قادری، حکیم سید مطیع الرحمن بھی ساتھ موجود تھے۔ تمام علمائے کرام ودینی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مساجد و مدارس پر تالے لگا کر لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنے کی بجائے،مساجدکوبھرپورآبادکیاجائے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ توبہ و استغفار اور کثرت کے ساتھ ذکر و اذکار کر کے رجوع الی اللہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سمیت تمام وبائی بیماریاں و مصیبتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ و تنبیہ ہے کہ اے انسانو سدھر جاؤ کیونکہ اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں آج اللہ و اس کے رسولؐ سے بغاوت پر مبنی سودی نظام معیشت کی سرپرستی،

لادینیت و قادیانیت کو فروغ اور فحاشی و عریانی کے سیلاب کے ذریعے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جارہی ہے۔ اس لئے کورونا وائرس سمیت تمام مسائل و مصیبتوں سے نجات کا واحد حل توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ ہے۔علمائے کرام نے جماعت اسلامی کی رجوع الی اللہ مہم کا خیرمقدم اسے وقت کی اہم ضروت قراردیتے ہوئے اتحاد امت ،عالم اسلام اورمہم کی کامیابی وخیروبرکت کی دعا کی ۔سابق ناظم شعبہ تنظیم جماعت اسلامی سندھ منسوب احمد خان علیل،اسداللہ بھٹو محمد حسین محنتی نے عیادت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…