منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ ،وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی تنخواہ سمیت پوری صوبائی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا وائرس فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا، انتہائی شاندار اقدام

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پرحکومت سندھ نے 3 ارب روپے سے کورونا وائرس کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلی سندھ نے اپنی تنخواہ سمیت پوری صوبائی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا وائرس فنڈز کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس فنڈ میں سندھ حکومت کے تمام ملازمین حصہ لیں گے،میں اورمیرے وزرا ، مشیران، اسپیشل اسسٹنٹ اپنی پوری تنخواہ دے رہے ہیں۔ حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری ، آئی جی پولیس اور چیئر مین پی اینڈ ڈی اپنی پوری تنخواہ فنڈ میں دیں گے اسی طرح گریڈ 21 کے افسران نے آدھی تنخواہ فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کی 10 فیصد تنخواہ کاٹی جائے گی اور گریڈ 1 تا گریڈ 16 تک 5 فیصد تنخواہ فنڈ میں دیں گے وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس فنڈ کی پانچ افراد مانیٹرنگ کریں گے جن میں 2 سرکار ی اور 3 پرائیویٹ سیکٹر سے لیے جائیں گے ان میں چیف سیکریٹری ،سیکریٹری چیئرمین ، سیکریٹری خزانہ ، انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری ، فیصل ایدھی اور مشتاق چھیپا ممبر ہوں گے،یہ کمیٹی کورونا وائرس کے حوالے سے تمام اخراجات کرنے کے لیے بااختیار ہوگی۔اس فنڈ کا اکانٹ کھولا جارہا ہے۔ میئر کراچی نے بھی اپنی پوری تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے کورونا وائرس فنڈ کے اکانٹ میں مخیر حضرات بھی عطیہ کرسکتے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے ریلیف فنڈ سے 1 ارب روپے ٹرانسفرکر کے اس اکائونٹ میں دینے کااعلان کیا ہے فنڈزکے استعمال کے لیے ہر چیک کے لیے 2 دستخط کنندہ ہوں گے ایک سیکریٹری فنانس اور ایک پرائیویٹ سیکٹر سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…