اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پی ایس ایل ملتوی کرانے کا فیصلہ درست اقدام قرار دیدیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کرونا وائرس کے پیش نظر پی سی بی اور حکومت کا پی ایس ایل ملتوی کرنا اچھا فیصلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس یل فائیو ایک کامیاب ایونٹ ثابت ہوا، شائقین کرکٹ نے پی ایسی ایل کے تمام میچوں میں بھر پور جوش و خروش سے حصہ لیا۔