بہاولنگر (این این آئی)آر ایچ سی ڈونگہ بونگہ کے ڈاکٹر کی نااہلی نے پورے ضلع میں خوف وہراس پھیلا دیا اٹھارہ سالہ نوجوان کو مشتبہ کرونا وائرس کا مریض بنا کر ڈسٹرکٹ اسپتال بہاولنگر ریفر کر دیا ڈاکٹر کے ہاتھوں سے لکھی تحریر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو انتظامیہ کے نوٹس پر ڈاکٹر نے نوجوان سے پرچی واپس لی اور دوبارہ نئی پرچی بنادی جس میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا دور تک ذکر نہیں ہے ڈاکٹر کی
اس لاپروائی پر مریض کے اہل خانہ سمیت ضلع بھر میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض ہو نے کا خوف طاری ہو گیا مریض سونڈھا کا رہائشی تھی نوجوان آصف ڈونگہ بونگہ اسپتال میں چیک اپ کروانے آیا تھا ڈاکٹر نے دوائی کی پرچی لکھ دی اور باقاعدہ طورپر کرونا وائرس کا مشتبہ مریض بناکر ڈسٹرکٹ اسپتال بہاولنگر ریفر کردیا مریض کو دی جانے والی پرچی کچھ ہی سکینڈ میں سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔