جنوبی پنجاب صوبہ، ن لیگ نئے صوبے کے لئے وفاقی حکومت کی قرارداد پر کیا کرے گی؟ دھماکہ خیز عندیہ دے دیا گیا

15  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے نئے صوبے کے لیے وفاقی حکومت کی قرارداد کی مخالفت کا عندیہ دیدیا ہے۔ اتوار کو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے

جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کی قرادداد اسمبلیوں سے پاس کرائی ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہماری قراردادوں کو اسمبلی میں نہ لائی تو ہم نئے صوبے کے لیے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کریں گے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی اور اس حوالے سے اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بھی حمایت حاصل کی جائے گی جبکہ جبوبی پنجاب صوبے کے سیکرٹریٹ کا فیصلہ بھی اسمبلی ہی کرے گی۔دو روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی تھی جس میں بہاولپور میں نئے صوبے کا سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…