کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شادیاں، میلے، درگاہیں، شادی ہالز بند کرنے کے لیے چیف سیکرٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ ابھی تک صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن ہمیں ہر طرح کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے تیار رہنا ہے۔وزیراعلی سندھ نے سندھ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو رضاکارانہ بھی رجسٹر کرانے کی ہدایت دے دی اور ساتھ ہی
چیف سیکرٹری کو نیشنل انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ(این آئی ایم)کو بند کرنے کے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت دے دی۔مراد علی شاہ نے مدارس میں بھی بچوں کی پڑھائی کو عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ حضور پاک نے بھی طاعون کے پھیلنے والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت دی تھی۔مراد علی شاہ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے وزرا کو بھی تقریبات میں جانے سے منع کردیاہے۔