بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

وضو میں شفا، چینی ڈاکٹرز بھی افادیت پرحیران، کوئی خطرناک وائرس صفائی کی وجہ سےکبھی کسی مسلمان ملک سے نہیں اٹھا

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پروفیسر جاوید اکرم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وضو سے کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے،اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں بعد میں سائنسدان، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو حضور کی اطاعت میں ،اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں گزاریں تو کرونا تو کیا ہم دنیاکے ہر وائرس سے بچ جائیں گے۔اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ جب ہم اپنی زندگی میں صفائی لے آئیں گے تو آدھی سے زیادہ بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی سوائن فلو ، برڈ فلو جیسی بیماریاں غیر مسلم ممالک سے اٹھیں ۔ہمیں غور کرنا چاہیے کہ یہ بیماریاں مسلم ممالک سے کیوں نہیں نکلیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم حلال کھاتے ہیں ، خون نہیں پیتے۔چین میں سانپ سے لے کر ہر جانور کو کھایا جا تا ہے۔چین میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی فوڈ مار کیٹ کے قریب تھا ۔ مسلمان ہونے کے ناطے یقین رکھتا ہوں ڈاکٹر جتنے بھی قابل ہو جائیں کسی کی زندگی نہیں بچا سکتے، زندگی اور موت خدا دیتا ہے ۔ انہوں نے بتایا گیا چین کے ایک ڈاکٹر نے مجھے ٹریس کرکے پوچھا کہ وضو کی کیا افادیت ہے۔ میں نے بتایا کہ ہم اپنے جسم کے حصوں کو روزانہ پانچ بار صاف کرتے ہیں جس پر چینی داکٹر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت حیران ہو کہ آپ کا مذہب صفائی کا اتنا خیال رکھتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…