پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سلیکٹڈ وزیر اعظم کا رویہ خود ہٹلر جیسا ہے ،چیئرمین نیب تو ویڈیو اسکینڈل کے بعد سیلیکٹڈ حکمرانوں کے سامنے لمبا لیٹ گیا ، اے این پی نے حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں کو وہ دور یاد نہیں جب یہ حزب اختلاف میں تھے،جب موجودہ حکمران اپوزیشن میں تھے ،تب میڈیا انھیں سپورٹ کر رہا تھا ، موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں ہوتی ،سلیکٹڈ وزیر اعظم سب کو ہٹلر کہتے تھے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حقیقت میں سلیکٹڈ وزیر اعظم کا رویہ خود ہٹلر جیسا ہے ،چیئرمین نیب تو ویڈیو اسکینڈل کے بعد سیلیکٹڈ حکمرانوں کے سامنے لمبا لیٹ گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے سیاستدان تو پہلے ہی حکومت کے نرغے میں تھے ،اب میڈیا کے بڑے گروپ کو بھی حکومت نے نرغے میں لے لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے پورے میڈیا کی آزادی کو صلب کر لیا گیا ہے،یہ دنیا میں کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں میڈیا گرفتار ہے۔ انہوکںنے کہاکہ اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس حکمران سے نہ صحافی محفوظ ہیں نہ اپوزیشن ، نہ میڈیا ہاوسز ۔ انہوکںنین کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم انتقام سے بھرا ہوا ہے،معلوم نہیں کہ یہ عوام سے کیوں انتقام لے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ کہنا کہ نیب آزاد ہے ایسا ہی ہے جیسے دن کو رات کہنا ،ہم میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ،عدالت حکومت کے اس رویے کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران عدالت کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہے ہیں ،ایسا نہ ہو کہ حکومتی اقدامات سے ملک انارکی کی جانب چلا جائے۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹر ز کو بھی اس حکومت کے حوالے سے رویہ تبدیل کرنا ہو گا ،موجودہ سلیکٹڈ حکمران نہ ملک ، نہ قوم ، نہ جمہوریت ، نہ میڈیا کے مفاد میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…