جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

بادشاہت کی جنگ تھم نہ سکی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تخت الٹنے کیلئے شہزادمحمد بن نائف کی مدد کیلئے کونسی طاقتور شخصیات میدان میں آگئیں ، جانئے

datetime 13  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ تھمی نہیں،سعودی عرب میں فوج کے ذریعے بغاوت ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سعود عرب میں اقتدار کی جنگ کیلئے لڑائی جاری ہے ۔ فوج کے ذریعے بغاوت کی جا سکتی ہے ۔ سعودی ولی عہد سے اس وقت صرف دو شخصیات سے خطرہ لاحق ہے ، جن میں احمد بن عبدالعزیز اور محمد بن نائف شامل ہیں۔

ان دونوں کے پاس طاقت کیساتھ ساتھ پیسہ بھی ہے ۔ محمد بن سلمان کو ان دونوں شاہی افراد سے خطرات لاحق ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت گرانے کیلئے شہزادہ محمد بن نائف کا سابق سی آئی اے عہدیدار نے ساتھ دیا ہے ۔ شہزاد محمد بن نائف کو اندرونی اور بیرونی سطح پر طاقتور شخصیات کی حمایت حاصل ہے ۔ جبکہ سعودی عرب میں بھی بہت سی قوتیں محمد بن سلمان کے حق میں نہیں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش بھی ہوئی ۔ مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان اس وقت علیل ہیں ، ان کے صاحبزادے چاہتے ہیں کہ ان کی حیات میں اقتدار ان کے حوالے کر دیا جائے ۔ اگر وہ شاہ سلمان کی زندگی میں بادشاہ نہ بن سکے تو پھر سعودی عرب کا روایتی طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔ محمد بن سلمان کو یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جاتے ہیں تو ڈیمو کریٹک پارٹی کی حمایت ان کے ہاتھ سے چلی جائے گی جس کی وجہ مشکلات میں چار گنا زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…