پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مٹھی بھر خواتین مغرب کے اشارے پر ہمارے حیاء اور اسلامی کلچر کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں، مدارس کی جانب ہر اٹھنے والا ہاتھ روکیں گے ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لورالائی( این این ائی ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے لورالائی میں جامعہ مخزن العلوم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کی عظمت اور تحفظ کیلئے گران قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان مدارس کے جانب ہر اٹھنے والا ہاتھ روکھیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کی باون فیصد خواتین این جی اوز اور مغربی تہذیب کے خلاف ہیںہماری خواتین حیاء اور شرم کے عملی پیکر ہیں

اسلام میں خواتین کے تمام حقوق کا مکمل تحفظ موجود ہے مٹھی بھر خواتین مغرب کے اشارے پر ہمارے حیاء اور اسلامی کلچر کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں جسکو ہم روکھیں گے میرا جسم میری مرضی ایک غیر اسلامی سلوگن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی و فلاحی ملک ہے ائین و قانون میں رہتے ہوئے سبکو اپنے حقوق کی بات کی اجازت ہے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے مقاصد جلد پورے ہونگے اپوزیشن ساتھ دیتی تو اسی وقت ہی حکومت سے نجات مل جاتی لیکن ہم اپنے مقصد کے حصول کیلئے تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حکومت غیر ائینی اور غیراخلاقی طور پر قوم پر مسلط ہے سلیکڈکردہ وزیر اعظم کو ہم نے شروع ہی سے تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور اب بھی اسے مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بجلی گیس بحرانوں سے قوم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علماء ملک کے نظریاتی تحفظ کے نگہبان ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ملک میں ائین کی بالادستی چاہتی ہے اگر ہمارے ملک میں ائین پر عمل در آمد شروع کر دیا جائے تو تمام مسائل خود بخود حل ہو جائینگے حکومت کو ناجائز سمجھتے ہیں اور اسکے خلاف جدوجہد کو ضرور انجام تک پہنچا کر ہی دم لینگے اپوزیش کی جماعتیں اپنے مفادات کے خاطر ہمارے ساتھ تحریک میں اس طرع شامل نہیں ہو رہی جس طرع اسے شامل ہونا چاہئیے تھا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ہمیں مطلوبہ تعداد مل جائے تو حکومت کے خاتمے میں کوئی دیر نہیں کرینگے

اسکے لیئے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن ممبران کے حلقوں میں مداخلت اور ترقیاتی منصوبوں میں اسے جان بوجھ کر نظرانداز کر رہی ہے اس حوالے سے اپوزیشن کا احتجاج برحق اور اسے جاری رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ مارچ کا مہینہ ہمارے لیئے اہم ثابت ہو سکتا ہے اپنے احتجاج میں وقت کے ساتھ شدت لارہے ہیں حکومت کی کارکردگی اندرونی اور بیرونی لہاظ سے مسلسل ناکام ثابت ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہودی اور قادیانی لابی ائین میں چھیڑ چھاڑ سے دور رہے ہمارے ہوتے ہوئے ائین کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا ہم ہی نے قوم کو اسلامی ائین کا تحفہ دیا اور اب اسکے تحفظ کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…