ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اقامہ ہولڈرز کی واپسی کے لیے پی آئی اے کا خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقامہ ہولڈرز کی واپسی کیلئے پاکستان ائیر لائن( پی آئی اے )نے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطا بق سعودی عرب کی طرف سے اقامہ ہولڈرز کو 72گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی جس کے بعد پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ قبل ازیں سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو

لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اس فیصلے سے ائیر لائنز اور تمام ممالک کو آگاہ کر دیا ہے، اس فیصلے کے مطابق تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔اس کے علاوہ سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا، واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کردیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس اعلان کے بعد پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے اضافی پروازوں کا اعلان کر دیا جائے گا جو سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کو واپس لائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…