جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

میں بے اولاد ہوں مگرراولپنڈی کی بیٹیاں میری بیٹیاں ہیں شیخ رشید کا وومن یونیورسٹی میں خطاب سب کی توجہ کا مرکز

datetime 12  مارچ‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو پارٹی خود واپس بلا رہی ہے اس پر شہباز شریف کو شرم کر نی چاہیے ،شہباز شریف واپس نہ آئے تو (ن)لیگ میں مزید گروپنگ ہوگی ،ذوالفقار علی خان ایوب خان کو دیڈی کہتا تھا ،وہ سیلیکٹ وزیراعظم تھا ،نوازشریف اور آصف زداری کی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ،آدھامارچ گزر گیا مولانافضل الرحمن نے کال نہیں دی ،

دال چال گھی ہمارے مسئلہ ہیں اسکا حل کیا جارہا ہے ، گیس اور پٹرول پر عمران خان خوش خبری دینگے ۔ جمعرات کو وومن یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس میں تیسری یونیورسٹی بھی بنانے جارہے ہیں،دوسری یونیورسٹی کو جلد بنانے میں عمران خان اور عثمان بزدار کا اہم کردار ہے کیونکہ وہ میرے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تو مجھے وزارت سے ہی استعفیٰ دینا پڑا،جلد تیسری آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں لوگ باتیں زیادہ اور کام کم کرتے ہیں،انشا اللہ آپ کی یونیورسٹی کو تین بلین بھی ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن روڈ پر نرسنگ کالج بنانے جارہے ہیں،ماں بچہ ہسپتال چودہ آپریشن تھیٹرز کے ساتھ اسی سال شروع ہو گا۔‎  انہوںنے کہاکہ میں بے اولاد ہوں مگر شہر کی بیٹیاں میری بیٹیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے میں کچھ لوگ مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں ،ایک ہی چھت کے نیچے ایک آفس سے دوسرے آفس تک فائل پہنچنے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری تین ہزار بچیاں اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ،تعلیم پر خرچ کرنا سب سے بہتر انوسٹمنٹ ہے ، کوشش ہے نرسنگ اسی ماہ شروع ہوجائے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی میں واقع پنجاب ہائوس کو خالی کروا رہے ہیں ،پنجاب ہائوس میں آئی ٹی یونیورسٹی بنے گی ،میں نے زیادہ کالجز پسماندہ علاقوں میں بنائے۔ انہوںنے کہاکہ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی سی ایس ایس کرسکتی ہے کیونکہ اس کے گھر کے سامنے کالج ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب میں دو نرسنگ ہسپتال بنانے جا رہا ہوں،آج کل نرسنگ ڈیپارٹمنٹ میں دنیا میں بہت مواقع ہیں تاکہ ہماری بیٹیاں پڑھ کر گھروں میں نہ بیٹھیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ شہبازشریف کو شرم کرنا چاہئے اس کی پارٹی خود واپس بلارہی ہے ،شہبازشریف واپس نہ آئے تو مزید ن لیگ میں گروپنگ ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ساری دنیا کرونا کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی خان ایوب خان کو دیڈی کہتا تھا وہ سیلیکٹ وزیراعظم تھا ،پیپلزپارٹی میرے ساتھ مناظرہ کرلے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور آصف زداری کی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آدھامارچ گزر گیا مولانافضل الرحمن نے کال نہیں دی ۔ انہوںنے کہاکہ دال چال گھی ہمارے مسئلہ ہیں اسکا حل کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ گیس اور پٹرول پر عمران خان خوش خبری دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ چینی چوروں کا احتساب کیا جارہا ہے ،پیپلزپارٹی اور نوازشریف کی تھکی ہوئی پارٹی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…