لاہور (آن لائن) طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہوتے ہی محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث اربن علاقوں میں سیلابی خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران
موسلاھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں طوفانی بارشیں برسا سکتا ہے۔