بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس ، عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے طویل دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن )کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے وزیراعلیٰ سے کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے اور تعلیمی ادارے طویل دورانیے تک بند رکھنے کی سفارش کردی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو کی سربراہی میں محکمہ صحت سندھ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں

اضافے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ترجمان محکمہ صحت کیمطابق  ائیرپورٹ پورٹ پر ہیلتھ ڈیسک قائم کیا جائے گا جہاں کراچی آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔جبکہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  فرنٹ لائن ڈیسک کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کرے گی۔کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ شہر میں عوامی اجتماعات نہ کرانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کی جائے گی ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے تمام تعلیمی اداروں کو طویل دورانیے تک بند رکھنے اور پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی لگانے کی سفارش کی جائے گی۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…