پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کا فیصلہ کھٹائی میں  پڑ گیا ، پی ٹی آئی سینئر رہنما نے یوٹیلٹی اسٹورز کی د ی گئی آفر واپس لے لی

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آْن لائن ) پی ٹی آئی سینئر رہنماء جہانگیرترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 20 ہزارٹن چینی دینے کی آفر واپس لے لی، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو خط میں آگاہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز67 روپے فیل کلو کے حساب سے20 ہزار ٹن چینی دینے کی آفر کی ہے، لیکن میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے باعث آفر واپس لینا چاہوں گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین

اور دیگر شوگر ملز مالکان سے بغیر ٹینڈر چینی خریدنے کا فیصلہ کر لیا،ایک لاکھ ٹن چینی خریداری کی سمری منظوری کے لئے کابینہ کو ارسال کر دی گئی ۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوگر ملز مالکان سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کیلئے کابینہ سے خصوصی اجازت لی جائیگی، جس کی سمری منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے کہا کہ شوگر ملز مالکان یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم نرخوں پر چینی دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی مداخلت سے شوگر مالکان سستے داموں چینی دینے کو تیار ہوئے ہیں، جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ عوام کیلئے ڈیڑھ ارب کا نقصان برداشت کرنے کو شوگر مالکان تیار ہیں۔ذوالقرنین خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی اور وہ 67 روپے فی کلو کی قیمت پر چینی دیں گے، جبکہ دیگر شوگر ملز مالکان 70 روپے فی کلو دیں گے، شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ چینی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں مل رہی ہے، مارکیٹ ریٹ 81 روپے کلو ہے جبکہ ہمیں جہانگیر ترین سے 67 روپے کلو میں چینی ملے گی۔‎

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…