بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر حملہ شہبازشریف کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان پر  حملہ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیا گیا،واقعہ کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے،امید ہے لندن ۔پولیس اِس واقعے کی تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو سامنے لائے گی۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حملے کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ منظم اور سوچی سمجھی واردات ہے۔ انہوںنے کہاکہ واقعہ کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے لندن پولیس اِس واقعے کی تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو سامنے لائے گی۔ انہوںنے کہاکہ شرپسند اس سے پہلے ہماری رہائش گاؤں پر حملے کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی رہنما اور کارکن مشتعل نہ ہوں، ہم قانون کے ذریعے شرپسندعناصر تک پہنچیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایسی بزدلانہ وارداتوں سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت، رہنماؤں اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ڈاکٹر عدنان کی جان حملے میں محفوظ رہی، دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…