کراچی (این این آئی) احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور اہل خانہ کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس میں ان کی خاندان کے مفرور قرار دیئے گئے افراد نے سرنڈر کردیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف زائد اثاثی جات ریفرنس کی سماعت ہوئی
جہاں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی مفرور فیملی نے سرنڈر کردیا،جن میں اہلیہ ناہید درانی، بیٹے آغا شہباز علی خان، بیٹیوں صنم درانی، سارہ درانی، شہانہ درانی اور سونیا درانی شامل ہیں ، سراج درانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد فیملی ملک سے فرار ہوگئی تھی، احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی فیملی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے رکھا تھا، عدالت نے 30 مارچ کو دیگر مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ پالیسی رہی ہے کہ لوگوں ہٹایا نہیں جاتا، حکومت پلان کرے گی لوگوں کو متبادل ضرور دیا جائے گا،آہستہ آہستہ لوگوں کو شفٹ کیا جائے گا، شہر میں غیر قانونی تعمیرات بہت ہے اس کی نشاندہی کرنا چاہیے ،انکوائری ہونی چاہیے تاکہ تعین ہو سکے اس میں ملوث کون ہے۔