جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ان ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ مڈٹرم الیکشن ہونگے جہانگیر ترین کا مخالفین پر کھل کر وار

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  ( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی، وزیراعلی کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہو کر بکھری ہوئی ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی

ایوان وزیر اعلی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلقہ امور پر بھی مشاورت ہوئی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی، موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں، ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام رہیں گے، پراپیگنڈہ کرنے والوں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈیڑھ برس میں عوامی فلاح کے پائیدار کام کئے ہیں، ماضی کے حکمران ذاتی نمود و نمائش پر اربوں روپے صرف کرتے رہے۔عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ ہم کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔دوسری جانب جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہو ر بکھری ہوئی ہیں۔ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ مڈٹرم الیکشن ہونگے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…