اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کے لیے عالمی دن پر اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں،ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب سکی اولین ذمہ داری ہے ۔ موقر قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کا حسان کرنا ان کا خیال رکھنا ہمارا
اخلاقی اور دینی فریضہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں جس کی بدولت بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا اس پروگرام کے تحت ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ صوبے میں میں 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ 2ہزار روپے الائونس دیا جائے گا۔