ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد تفتان بارڈر پر دو ہزار سے تجاوز کر گئی، زائرین کو پاکستان ہائوس تک محدود رکھا جائے، تاجر بھی بھڑک اٹھے

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاغی(آن لائن)ایران سے دوہزار سے زائد زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے، زائرین کو اسکریننگ کے بعد پاکستان ہاوس میں رکھا جارہا ہے محکمہ صحت کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد تفتان بارڈر میں دو ہزار سے تجاوز کر گئے ایران سے آنے والوں کی مکمل اسکریننگ اور طبی چیک اپ کیا جارہا ہے اب تک دو ہزار سے زائد زائرین کی اسکریننگ مکمل ہوچکی ہے ادھر زائرین بروز پیر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا

زائرین کا موقف تھا اسکریننگ کے بعد ہمیں اپنے شہروں میں جلداز جلد روانہ کیا جائے تاکہ مزید آنے والے زائرین کو پریشانی نا ہوں زائرین نے تفتان بازار میں ریلی نکالی گئی اور شدید مظاہرہ کیا دوسری جانب زائرین کی تفتان بازار میں داخل ہونے پر تفتان بازار کے تاجر برادری نے بھی دوکانیں بند کرکے احتجاج کیا تاجروں کا کہنا تھا زائرین کو پاکستان ہاوس تک محدود رکھے اس طرح زائرین کو بازار میں گھومنے پھرنے دینے سے عوام میں تشویش پھیل جاتا ہے تاجر برادری کی جانب سے حاجی خدا نظر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا زائرین کو انتظامیہ باہر آنے نا دیں اس طرح زائرین کا آزادانہ گھو منے پھرنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بعد ازہ انتظامیہ نے دونوں سے مزکرات کرکے مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا اس متعلق ضلعی اور مقامی انتظامیہ کو بار بار فون کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انتظامیہ کا موقف معلوم ہوسکیں زائرین پاکستان ہاوس کے قرنطینہ سے کیسے باہر آگئے مگر انتظامیہ کی جانب سے کسی نے بھی فون اٹینڈ نہیں کیا اور اپنا موقف دینا گوارہ نہیں سمجھا یاد رہے ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر تفتان بارڈر نویں روز بھی بند رہا صرف زائرین اور راہداری کے ذریعے آنے والوں کے لیئے کھلا رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…