اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا دوبارہ آغاز فی کس کتنے ڈالردئیے جائینگے؟پڑھئے تفصیلات

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے پہلا خاندان افغانستان کے لیے روانہ ہو گیا۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے افغان کمشنر ایٹ کے تعاون سے اضاخیل پایان میں رجسٹریشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔جس میں نادرا،افغان کمشنر ایٹ اور یو این ایچ سی آر کے دفاتر قائم کر دئیے گئے ہیں۔

افغان مہاجر سہیل خان کا چھ افراد پر مشتمل پہلا خاندان افغانستان روانہ ہو گیا۔یواین ایچ سی ر کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق افغانستان پہنچنے پر افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر دئیے جائیں گے۔ڈائرایکٹر سلوشن اسٹریٹجی اینڈ دی پیٹری ایشن فضل ربی کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانی واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہیگا۔۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین مختلف شہروں میں قیام پذیر ہیں اور 2002  سے اب تک رضاکارانہ طریقہ کار کے تحت پاکستان سے 44 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ رضاکارانہ واپسی کا طریقہ کار یکم مارچ سی30 نومبر تک9 مہینوں کیلئے جاری رہتا ہے جس کے بعد یکم دسمبر سے 28فروری تک افغانستان میں شدید سردی کے باعث رضاکارانہ واپسی کا عمل ہر سال تین ماہ کے لیے روکا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کو قندہار، ننگرہار اور کابل میں فی کس دو سو ڈالر دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت30 جون 2020 تک ہے تاہم یو این ایچ سی آر حکومت پاکستان سے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے حوالے سے رابطے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ افغان مہاجرین کی قیام میں مزید توسیع ہوجائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں31 جنوری2020 تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14 لاکھ 18ہزارسے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم مارچ 2019 سے نومبر 2019 تک پاکستان سے مجموعی طورپر6220 رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس چلے گئے ہیں جن میں سے 6035 افغان مہاجرین کو نقد مالی امداد فراہم کی گئی جبکہ باقی 185افراد پہلے ہی یہ امداد حاصل کرچکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…