جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان پر سرمایہ لگانے والوں میں سے 80 فیصد ان کا ساتھ چھوڑ چکے، شیخ رشید کو منحوس قرار دے دیا گیا، دھماکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانی پور(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں سے سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے منظور وسان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو منحوس قرار دیدیا۔رانی پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ جب سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت ملی ہے تب سے ریلوے میں حادثات نہیں رکے۔ ریلوے کو سدھارنے کے بجائے شیخ رشید ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں اور سارا ملبہ مخالفین پر ڈالتے ہیں، ہم جیل اور سختیوں کی پیداوار

ہیں، میرے خلاف 1990 میں اس وقت کلاشنکوف کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب جام صادق وزیر اعلی سندھ تھے۔ شیخ رشید کو ہر نیوز کانفرنس میں اپنے خلاف ایک مقدمے کا ذکر نہیں بھولتا۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان پر سرمایہ لگانے والوں میں سے 80 فیصد ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جبکہ دیگر 20 فیصد سرمایہ کار اور ٹھیکیدار بھی اس سال چھوڑ جائیں گے۔ عمران خان کی حکومت اس سال نہیں رہے گی، انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…