سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کے علاقہ نومولود کو جنم دے کرپھینک دیا گیا جس کے دم توڑ جانے پر نعش کو جانور نوچتے رہے جس کی مسخ شدہ نعش برآمد کر کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے گاوں دلے والا
میں سنگدل ماں نے بچی کو جنم دے کر نومولود کو پھینک دیا جس کے دم توڑ جانے پر جانور نومولود بچی کو نوچتے رہے جس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے نومولود بچی کی نوچی ہوئی نعش برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کے بارے پولیس مصروف تفتیش ہے۔