اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس، ن لیگ نے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)  کورونا وائرس کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ حکومتی وزراء بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں، ایوان پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر گہری

تشویش کا اظہار کرتا ہے۔وائرس کے کیسز سامنے کے بعد معاون خصوصی ظفر مرزا کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔ ملک میں کورونا کیسز سامنے آنے پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ قرارداد میں کورونا وائرس سے متعلق فوری آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…