منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت میں جہانگیر ترین کی آمدن میں کتنا بڑا اضافہ ہو ا ؟ رپورٹ میں حیرت انگیز دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) عمران خان کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد جہانگیر ترین کی آمدن میں بے بہا اضافہ ہواہے، جہانگیر ترین کی سالانہ آمدن 57ارب سے بڑھ گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے سالانہ آمدن 37ارب روپے تھا، جہانگیر ترین کی طرف سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ

ان کی ملکیت جے ڈی ڈبلیو ہولڈنگ کی سالانہ آمدن 37ارب روپے سے بڑھ کر 57ارب روپے ہوگئی ہے اور اس آمدن میں اضافہ 18.75 فیصددیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2018 میں ان کی کمپنیوں کی سالانہ آمدن 37ارب روپے تھی جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 48ارب روپے تھی، 2019میں کمپنیوں کی آمدن 57ارب روپے ہے۔ جہانگیر ترین کے ذاتی ملکیتی میں3 عدد شوگر ملیں ہیں جبکہ پاور کمپنیاں بھی ان کی ملکیتی ہیں گزشتہ سال جہانگیر ترین نے 2لاکھ ٹن چینی برآمد کی ہے جبکہدوسرے سال جہانگیر ترین نے 1لاکھ 20ٹن چینی برآمد کرنے کی درخواست عمران خان کو دے رکھی ہے، جہانگیر ترین کی کمپنیوں میں سابق گورنر پنجاب احمد محمود کے شئیرز 26.5 فیصد ہیںجبکہ رانا نسیم کے شئیرز 7.4فیصد ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…