اسلام آباد (این این آئی)وزارت ہو ابازی نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں۔ جمعرات کو وزارت ہوا بازی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں۔ سعودی حکومت کی ہدایات پر پاکستان سے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد سعودی عرب کے لئے سفر نہیں کر سکیں گے۔
سعودی عرب کا اقامہ اور مستقل قیام کی اجازت رکھنے والے سعودی عرب کے لئے سفر کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے سعودیہ میں مقیم عمرہ زائرین کی وطن واپسی تک اپنی پروازیں معمول کے مطابق جاری رکھے گی۔ایوی ایشن ڈیوڑن میں ایک ہنگامی کنٹرول روم قائم کر دیا کیا گیا ہے جو کسی تعطیل کے بنا چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ایوی ایشن ڈویڑن کا افسر اپنے عملے کے ساتھ ہنگامی کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے تعینات رہے گا۔