بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بہت جلد عمران خان حکومت چھوڑ کر بھاگے گا، نیب کو عمران نیازی کی کرپشن نظر نہیں آتی، اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شاہد خاقان عباسی کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے صرف ہم سرخرو نہیں ہوئے ہم توپہلے سے ہی سرخرو ہیں بلکہ دراصل حکومت کو ناکامی ہوئی ہے مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف چیئر مین نیب کو عمران نیازی کی کرپشن نظر نہیں آتی آٹا و چینی چوروں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے

مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے ستائے عوام نے آج ثابت کر دیا کہ راولپنڈی کل بھی ن لیگ کا قلعہ تھا اور آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے عوام کوووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنے کا حق اور1دفع عوام کو موقع دے دیں عوام اس عمران چور کو گھر بھیج دے گی عمران نیازی کو گھر بھیجنے میں ہی عوام کی خوشحالی پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کی شام اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نصیر آباد میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی خطاب کیا قبل ازیں ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں گرفتارسابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائی کے موقع پرسینیٹر مصدق ملک،سابق ڈپٹی سپیکر و رکن قومی اسمبلی مر تضی جاوید ستی،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف،سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، ملک شکیل اعوان سمیت مقامی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے دونوں رہنماؤں کا زبردست استقبال کیا جہاں سے انہیں بڑے جلوس کی شکل میں لایا گیا راولپنڈی کینٹ کے علاقے نصیر آباد میں کارکنوں کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پنڈی نے ثابت کر دیا کہ راولپنڈی کل بھی ن لیگ کا گڑھ تھا آج بھی ن لیگ کا گڑھ ہے یہ الیکشن چوری کر کے یہاں پہنچے ہیں ان الیکشن چوروں کو ہم نے گھر بھیجنا ہے Iن آٹا چوروں اور چینی چوروں کو گھر بھیجنا ہے

آج آٹا 90 روپے کا اور چینی 80 روپے کی مل رہی ہے آج عوام پریشان ہے عمران خان کہتا ہے میرے خلاف سازش ہو رہی ہے عمران نیازی ان آٹا چوروں کو پکڑو آج مہنگائی سے تکلیف پاکستان کی عوام کو ہے احسن اقبال پر الزام ہے کہ اس نے تین شہروں میں سٹیڈیم بنائے چیئرمین نیب سن لیں ہم مقدموں سے نہیں گھبراتے چیئرمین نیب اندھا ہو گیا ہے اس کو پی ٹی آئی کی کرپشن نظر نہیں آرہی آج ہمیں کہتے ہیں کہ آپ پر ایک اور مقدمہ بنائیں گے 1 کیا 100 کیس بناؤ پاکستان کی عوام دیکھ لے کہ احسن اقبال اور نواز شریف نے کون سی کرپشن کی ہے

ہمارا قصور ہے کہ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں آج عمران خان چور کی وجہ سے پورے پاکستان کی عوام تباہ ہو گئی ہے کبھی کہتا ہے مرغی مرغا دوں گا کبھی کہتا ہے کہ کٹا دوں گا عوام کو فیصلہ کرنے دیں ووٹ کی طاقت سے ایک دفع عوام کو موقع دے دیں عوام اس عمران چور کو گھر بھیج دے گی عمران نیازی کو گھر بھیجے عوام خوشحال ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ہم سرخرو نہیں ہوئے ہم پہلے سے ہی سرخرو ہیں بلکہ آج حکومت ناکام ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے لیکن نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

اور پنجاب کابینہ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت کو کڑا وقت دیں گے موجودہ حکومت اب سکیورٹی رسک بن چکی ہے جس کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے سے خالی نہیں سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں کھلاسکتا اور نہ ہی بجلی کا بل ادا کر سکتا ہے ایک اناڑی اور نا تجربہ کار نے پاکستان کو اجاڑ دیا ہے جو کہتا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اور نواز شریف نے کرپشن کی ہے آج ہم عدالت سے سرخرو ہو چکے ہیں اڈیالہ جیل سے نکلنے کے بعد مزدوروں اورریڑھی والوں نے آج استقبال کیاجب بھی الیکشن ہو گا

عوام ن لیگ کو اور نواز شریف کو منتخب کر ے گی عمران نیازی کی نا تجربہ کاری نے اس ملک کو لوٹ کر تباہ کر دیا ہے ابھی کہا جا رہا ہے کہ نیب ہمارے خلاف سپریم کورٹ اپیل دائر کرنے جا رہا ہے عمران خان کی پارٹی کے آٹا مافیا اور شوگر مافیا نے 150 ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے تب نیب حرکت میں کیوں نہیں آیا بہت جلد عمران خان حکومت چھوڑ کر بھاگے گاسی پیک کی وجہ سے ہم نے پاکستان کا جھنڈا پورے ملک میں لہرایا اور روشن کیایاد رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور کر کے 1کروڑ روپے فی کس کے مچلکوں پران کی رہائی کا حکم دیا تھا رہائی کے موقع پر بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں کی آمد کے باعث اڈیالہ روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیالیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے قائدین پر نوٹ نچھاورکئے استقبال کے دوران بھگدڑ سے بعض افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…