اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول کا مستقبل میں ن لیگ کیساتھ میچ پڑنے والا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماہر سیاسیات ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹ کا ماضی شاندار ، حال کمزور ، مستقبل غیر یقینی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دوربارہ بحالی کیلئے کوشاں ہیں ، وہ اپنے آپ کو متبادل کیلئے پیش کر رہے ہیں ،
پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، مستقبل میں ان کا ن لیگ کیساتھ میچ پڑنے والا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن میں قیادت کے خلاء کی وجہ سے بلاول فعال ہو رہے ہیں ۔ بلاول تقریریں تو کر رہے ہیں متبادل پلان نہیں دے رہے ۔ پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار ایاز میر نے کہا ہے کہ ہماری سیاست میں سب سلیکٹڈ رہے ہیں ، بلاول کے نانا ذوالفقار علی بھٹو بھی جنرل ایوب خان کے سلیکٹڈ تھے ، نواز شریف سلیکٹڈ تھے پھر عوامی لیڈر بنے ۔ ن لیگ کو عوام جماعت بنایا لیکن ن لیگ کو خوشامد سے نہ نکال سکے ۔ نواز شریف آج بھی مقبول لیڈر ہیں لیکن عمران خان نے ان کو چیلنج کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو پنجاب میں رہی نہیں ۔ بلاول ابھر کر سامنے آرہے ہیں ان کی تربیت اچھی ہو رہی ہے ۔