ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میں کسی سے مرعوب نہیں ہوں گا‘‘ تحریک انصاف کے ایم پی اےکا اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے کو استعفیٰ دیکر مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد( آن لائن) پی ٹی آئی کے مقامی ایم پی ے میاں مامون جعفر تارڑ نے اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے کو استعفیٰ دیکر مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا۔گذشتہ روز نواحی قصبہ میں ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں مامون جعفر تارڑ نے کہاکہ موت ہر وقت میرے ساتھ چلتی ہے۔

میں کسی سے نہ مرعوب ہوں گا اور نہ ہی ضلع میں کسی غریب کے سر پر ٹوکرا رکھنے دونگا یہ لوگ آزاد ہیں خود دار ہیں اور آزاد پیداہوئے ہیں ۔ انہیں کسی کے آگے جھکنے کے لئے پیدا نہیں کیا گیا۔ چوہدری مہدی حسن بھٹی جگہ جگہ کہتے پھرتے ہیں کہ مامون جعفر تارڑ کو ممبر میں نے بنوایا۔ میں چوہدری مہدی حسن بھٹی کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں بھی اسمبلی سے صبح استعفی دیتا ہوں ۔وہ بھی اپنے بیٹے کو اسمبلی سے استعفی دلوائیں ۔میں ایم پی اے کا نہیں ایم این اے کا تمہارے مقابلہ میں الیکشن لڑوں گا۔پھر پتہ چل جائے گا کہ مجھے ممبر مولا نے بنوایا تھا یا آپ کے تکبر نے۔انہوں نے مزیدکہا کہ میرے لئے دعا کرنا کہ مولا کریم مجھے منافقت کی سیاست سے محفوظ رکھے۔مامون جعفر تارڑ نے مزید کہا کہ مجھے ممبری کا کوئی شوق نہیں۔میراپڑدادااسوقت بھی دہلی میں جاکر ممبری کرتا تھا جب تمھارا اتا پتہ بھی نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…