اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیر لائن کی فلائیٹ پی کے 631حادثے کا شکار ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے فلائیٹ کی پی کے 631 کراچی سے سکھر پہنچی تھی کہ حادثہ کا شکار ہو گیا ، لینڈنگ کے دوران جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھل گیا۔حکام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ، تمام مسافر میں شدید خوف پھیل گیا تھا ۔