لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کا مشن صرف نوازاور شہبازکے منصوبوں پر تختیاں لگانا ہے،عمران خان (ن) لیگ کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کس حیثیت سے کررہے ہیں،ڈیڑھ سال میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے
عمران خان کٹے،مرغیاں اور بھینسیں دے کر نیا پاکستان بنارہے ہیں۔مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال سے شہبازشریف کی تختی اتارنے کی مذمت کرتے ہیں۔عثمان بزدار نے سترہ ماہ ایک بھی اپنا منصوبہ شروع نہیں کر سکے۔عمران خان میاں نوازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہے ہیں اور عثمان بزدار شہبازشریف کے منصوبوں پر کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا قوم نے جعلی تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔تبدیلی سرکار نے عوام کو بے روزگاری اور غربت کے علاقہ کچھ نہیں دیا۔اگر یہ نالائق حکومت مزید ایک سال رہی تو پاکستان میں مستقل طور پر کاروبار بند ہو جائیں گے۔پاکستان بھر کی تاجر برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔عمران خان کی معاشی ٹیم بھی نالائق اور نا اہل ترین ثابت ہوئی ہے۔سترہ ماہ میں عمران حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کوئی جامع پلان تیار نہیں کر سکی۔امپورٹ شدہ چیئرمین ایف بی آر تو فرار ہو چکے ہیں اب مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے فرار ہونے کی باری ہے۔