اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی، برآمد کنندگان کو تاریخی نقصان کا خدشہ، مشیر تجارت کو لکھے گئے خط میں حیرت انگیز انکشافات

23  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کرتے ہی کسٹمز حکام نے پیاز کی برآمدی کنسائنمنٹس کی کلئیرنس روکنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث برآمد کنندگان کو تاریخی نقصان کا خدشہ ہے۔

آل پاکستان فروڑ اینڈ ویجی ٹیبل امپورٹرز، ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو دو صفحات پر مشتمل مراسلہ لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل امپورٹرز، ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سر پرست علی وحید احمد کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیاز کے کنٹینرز کلیئر نہ ہوئے تو 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا خسارہ ہوگا، ان کنٹینرز کی ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری کیے جاچکے تھے۔ کسٹم حکام نے بندرگاہ پر پیاز کے 300 کنٹینرز روک لیے ہیں، یہ کنٹینرز جہازوں پر لوڈ ہونے تھے جب کہ مزید 30 سے 40 لاکھ ڈالر کی پیاز ایکسپورٹ کے لیے تیارہے، حکومت پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔خط میں کہا گیا ہے کہ برآمدات بڑھانے کا بہترین موقع ضایع ہونے سے زرمبادلہ کا نقصان ہوگا اورخسارے کا شکار ہونے والے ایکسپورٹرز کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ ملک سے پھل اور سبزیوں کی برآمد کو پہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہوگا کیونکہ پیاز کی برآمد سے مقامی سطح پر قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیاز کی بھرپور فصل دستیاب ہے لہذاحکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…