ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے عوام کے لئے تحفہ، یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کا طوفانی دورہ کیااورمظفر گڑھ کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا اورسنگ بنیاد بھی رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کی اصولی منظوری دی اور علی پور مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا جبکہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیااور گائنی وارڈ و لیبر روم کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گائنی وارڈ کا دورہ کیا اور وارڈ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا۔ ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے۔مظفرگڑھ میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔ دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈریس میک مرکز،بیوٹیشن ٹریننگ سینٹر،آرٹ اینڈ گرافس اورکمپیوٹر مرکز کا دورہ کیااور تربیت حاصل کرنیوالی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ آپ کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قصر بہبود میں خواتین کو 8 مختلف فنون میں بلامعاوضہ تربیت دی جا رہی ہے اوراس منصوبے پر تقریباً 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت مہیا کی جائے گی۔

آپ کو دی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ خواتین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ کوئی وزیر اعلی یہاں نہیں آیا، آپ کی آمد سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ آپ نے ہمارے مسائل سنے جس پر آپ کی شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم اپنی نوعیت کے پہلے سہولت سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سہولت سینٹر میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس سہولت سینٹر میں عوام کو مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

سینٹر میں ڈومیسائل، تصدیق شدہ دستاویزات، اسلحہ لائسنس، نئے پٹرول پمپس کیلئے این او سی، بنیوولنٹ فنڈ، روٹ پرمٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں یہ سینٹر اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کیس بلاجواز زیر التوا نہیں رہنا چاہیئے۔عوام کے مسائل فوری طورپر حل کئے جائیں اور گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کرنے سے پہلے بس اڈوں پر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں پولیس سٹیشن صدرکادورہ کیااورتھانے کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حوالات میں قید ملزم سے مسائل پوچھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر نے ملزم کی درخواست پر ڈی پی او مظفر گڑھ کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بے گنا ہ کو حوالات میں نہیں ہوناچاہیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی سی آفس مظفر گڑھ میں خاتون سائلہ کو پاس بلالیا۔خاتون نسیم اختر نے کہا کہ میں لاہور سے آئی ہوں اورمیری زمین پر ناجائزقبضہ کیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈی سی مظفر گڑھ کو معاملے کی خود انکوائری کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگااورآپ کے ساتھ نا انصافی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک اورنوجوان کو بھی پاس بلا کر اس کا مسئلہ سنا۔شہری نے کہا کہ مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے،میری مدد کی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو فوری طورپر انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اچانک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کورٹ پہنچے توکورٹ کا دروازہ باہر سے بند تھا،خاتون سائلہ کی آواز سن کر وزیراعلیٰ نے خود دروازہ کھولا اور سائلہ کی بات سنی اور دادرسی کیلئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو 1122کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس

مظفرگڑھ میں شاہ جمال اورخان گڑھ میں دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوٹ ادو اورجتوئی میں ریسکیو 1122 کے قیام کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جتوئی تا ستھاری روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔جتوئی تا ستھاری روڈ 8کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مظفرگڑھ کے عوام کی خوشحالی کیلئے 19 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام جاری ہے۔مظفرگڑھ میں نئی تحصیل بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چوک سرور شہید کو

مظفرگڑھ کی پانچویں تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔مظفرگڑھ کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے مظفرگڑھ کے طلبا ء و طالبات کو دیگر شہروں میں اعلی تعلیم کیلئے نہیں جانا پڑے گاجبکہ 400 ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ بننے سے علاقے میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ ہر شہر کی بیوٹیفکیشن کیلئے خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔پولیس میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی اور نئی گاڑیاں بھی دیں گے۔مظفرگڑھ سے

منسلک آبپاشی اور دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔کاغذی کارروائی نہیں کرنے دوں گا۔ اب سب کو کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ پنجند اور ہیڈ تونسہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے پارک بنائے جائیں گے۔مظفرگڑھ سے دلی لگاؤ ہے، اسے اپنا گھر سمجھتا ہوں۔مظفرگڑھ کی محرومیاں دور ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ مظفرگڑھ کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے جو کچھ بن پڑا کر گزریں گے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مظفرگڑھ کے ہر تھانے میں خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے کیلئے جینڈر کرائم سیل قائم کئے گئے ہیں اور سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں عمارت گرنے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے سربراہ کو 24لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ نے عمارت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں تحریک انصاف کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ پارٹی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو علاقے کے مسائل سے آگا ہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کارکنوں کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہائی کرائی۔ کارکنوں اورعہدیداروں نے چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے اورمظفر گڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا۔پارٹی عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفر گڑھ میں یونیورسٹی کا مطالبہ پورا کرکے دل جیت لئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی کے کارکن میرے بھائی ہیں اورمظفر گڑھ میرا نظریاتی گھر ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس مظفر گڑھ میں وکلاء کے وفدنے بھی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاہور میں وکلاء کے لئے کثیرالمقاصد وکلاء ہاسٹل بنائیں گے۔وکلاء کو صحت انصاف کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔لاہور میں جلد صوبے کے وکلاء کاکنونشن بلایا جائے گا۔وکلاء نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…