ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں حکومت نے کتنے ارب ڈالر قرض لیا، دھماکہ خیز اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2019تاجنوری2020)کے دوران وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر6 رب ڈالر کا قرض حاصل کیا،جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 138 فیصد زائد ہے، اس میں سے زیادہ تر رقم ایشیائی ترقیاتی بینک اور چین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اے ڈی بی اور چین کی جانب سے ملنے والی رقم سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں مدد ملی۔ وزارت برائے معاشی امور کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی اداروں یعنی اے ڈی بی اور دیگر دوست ملک کی جانب سے ہاکستان کو 6 ارب 10 کروڑ قرض فراہم کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان نے 2 ارب 50 کروڑ ڈالرقرض لیا تھا جبکہ وزارت مالیات نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ حکومت نے گزشتہ چھ ماہ میں عالمی اداروں کو 3 ارب 80 کروڑڈالر قرض واپس کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 6 ارب ڈالر قرض کے علاوہ اس سات ماہ کے عرصے میں 3 ارب 32 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حکومتی بانڈز میں کی گئی ہے۔ 6 ارب ڈالر کا حاصل کردہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ کے دوران مقرر کردہ قرض کے 12 ارب 60 کروڑ ڈالر ہدف کا 47 اعشاریہ 7 فیصد بنتا ہے تاکہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ اور قرضوں کی اقساط ادا کی جاسکے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے تخمینہ لگایا تھا کہ حکومت کو رواں برس 27 ارب 30 کروڑ ڈالر مالی ضروریات کے لیے درکار ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…