لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 5 کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا آپس میں ٹاکرا ہوا۔ اس میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو5 وکٹ سے ہرا دیا۔ ملتان سطانز نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سی اے لیئن بیٹنگ کے لئے آئے، فخر زمان نے 19 رنز بنائے جبکہ سی اے لیئن نے 39 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے بھی شامل ہیں۔ بی آر ڈنک رن آؤٹ ہوئے انہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 14 رنز بنا پائے، سہیل اختر نے 34 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈی ویسی نے تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حارث رؤف کوئی رنز نہ بنا سکے۔ عثمان شینواری بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ اس طرح ملتان سلطانز کو 139 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر، ایم ایم علی اور محمد الیاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں شان مسعود اور جے ایم وینس نے اننگز کا آغاز کیا۔ شان مسعود نے 38 رنز بنائے اور جے ایم وینس 18 کے انفرادی سکور پر پویلین واپس چلے گئے۔ ایم ایم علی نے 11 رنز بنائے، آر آر روسوؤ نے 32 رنز بنائے، ذیشان اشرف نے 4 رنز بنائے، خوشدل شاہ نے 6 رنز جبکہ شاہد آفریدی نے 11 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے اور اس طرح ملتان سلطانز نے 16 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ڈی ویسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔