اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سب کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،اس جیسی حکومت نہ پہلے آئی نہ آئندہ آئیگی،مہنگائی کا کسی پر الزام لگانے سے حل نہیں ہو گا اسے کنٹرول کرنا وفاقی حکومت لی ذمہ داری ہے،وزیراعظم کو کوئی ٹیکا لگائیں کہ انہیں مہنگائی بھی ختم ہوتی نظر آئے،مہنگائی موجودہ حکومت کے جانے سے ہی ختم ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں مہنگائی آج کہا ںتک پہنچ گئی ہے،کراچی میں 20 کے قریب لوگ حلاک ہو چکے تاہم حکومت کو پتہ ہی نہیں چلا گیا کہاں سے آئی،سب کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،اس جیسی حکومت نہ پہلے آئی نہ آئندہ آئے گی۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان آج قرضہ لے کر گزارہ کر رہی ہے،حکومت کی تمام آمدن سود ادا کرنے میں چلی جاتی ہے۔خاقان عباسی نے کہاکہ مہنگائی کا کسی پر الزام لگانے سے حل نہیں ہو گا اسے کنٹرول کرنا وفاقی حکومت لی ذمہ داری ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ وزیراعظم کو کوئی ٹیکا لگائیں کہ انہیں مہنگائی بھی ختم ہوتی نظر آئے،مہنگائی موجودہ حکومت کے جانے سے ہی ختم ہو گی۔